• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن میں ہر حلقے میں نمائندے کھڑے کریں گے :کرامت علی شیخ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے سید مصطفی کمال نے لاڑکانہ کی سیاسی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ کر کے سیاسی پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا عوام ہمارا ساتھ دے ایسی قانون سازی کریں گے کہ جس کے ذریعے اختیارات اور مسائل گلی محلوں اور کوچوں میں پہنچیں گے اور اس کی نمائندہ قیادت ہر گلی بھی موجود ہوگی ۔مضبوط ترین بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا نظریہ عوام جان چکےہیں۔ سندھ، کشمیر، خیبرپختونخوا سمیت پنجاب میں ہر گلی ہر کوچے میں پاک سرزمین پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا ،۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام یونین کونسلوں سمیت ہر حلقے میں اپنے نمائندے کھڑے کریں گے۔ نوجوانوں کو آگے لانا ہی ہمارا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے جس کی تازہ مثال ملک میں آٹے کا نایاب ہونا ہے۔ اگر یہی حال رہاتو حکومت جلد گھر جائے گی ۔
تازہ ترین