• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان اختلافات بھلا کر طاغوتی قوتوں کیخلاف متحد ہو ں:حامد کاظمی

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سیدحامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مسلمان آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں کہیں مظلوم طبقات ہیں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے تعلیمات نبی کریمؐ پر عمل پیرا ہوا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف مذہبی ر ہنما مخدوم صادق حسین جمالی کی قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مخدوم ارشد جمالی،مخدوم شہباز حسین جمالی،مخدوم ارشاد حسین جمالی،مخدوم حافظ غلام محمد،محمد ایوب بزدار ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی حاکم خان،محمد اقبال بزدار ، نصیب اللہ، مہر محسن،میان شہزاد سندل،ثاقب حسین جمالی،کاشف حسین جمالی،حق نواز قریشی،فخر امام،حاجی اخلاق، مخدوم وقاص ودیگر نے شرکت کی۔آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین