• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی سرگرمیاں، محکمہ ثقافت کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ریلیز کردیئے گئے

پشاور ( احتشام طورو وقائع نگار )خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ثقافت کو صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کردئیے ہیں واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں اور فن وثقافت کےفرو غ کیلئے تین سال کیلئے سات کروڑ روپے کی باقاعدہ منظوری دے چکی ہے اس سلسلے میں اس سال کیلئے جون 2020ء تک دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں محکمہ فنانس نے دو کروڑ روپے میں سے محکمہ ثقافت کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے باقاعدہ طورپر ریلیز کردیئے ہیں محکمہ ثقافت کی طر ف سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر عمران نے جنگ کو بتایا کہ محکمہ ثقافت صوبہ بھر میں مثبت ثقافتی سرگرمیوں کیلئے جامع پلان تشکیل دے چکی ہے اس حوالے سے صوبے کی ثقافت پر مبنی پروگرام ترتیب دٍئیے جارہے ہیں پشتو موسیقی کے لیجنڈ گلوکار ہدایت اللہ کی کامیاب ٹریبوٹ پروگرام کے بعد دیگر پروگرا م بھی ترتیب دئے جارہے ہیں 30 جنوری کو شام غزل منعقد کی جائیگی جس میں صوبے کے معروف گلوکار کرن خا ن ٗفیاض خویشگی ٗسرفراز اور دیگر معروف شعراء کے غزل گائیں گے پروگرام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور صوبے کے حقیقی ہنرمندوں کو آگے لایا جائیگا انہوں نے بتایا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے تحت صوبے کے دو ردراز علاقوں میں نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو آگے لایا جائیگا اور انہیں فروغ دیا جائیگا۔
تازہ ترین