آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور، عوض نور کیساتھ زیادتی و قتل کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( وقائع نگار )فیکس ایٹ تنظیم نے نوشہرہ میں عوض نور کے ساتھ ہونی والی جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف صوبائی اسمبلی پشاور کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دی جائے اورجنسی زیادتی کے حوالے سے ایک ہفتہ کے اندر اندر قانون میں ترمیم کی جائے بصورت دیگر اسلام آباد میں دھرنا دینگے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عوض نور و دیگر متاثرہ بچوں کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت فیکس ایٹ تنظیم پشاور کے سربراہ عدنان خان و دیگر عہدیداران نے کی ۔ا س موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی کے واقعات جس شہر میں بھی ہوئے ہیں اسمیں ملوث ملزمان کو ہر چوک میں پھانسی دی جائے اور پھر ڈی چوک میں لٹکایا جائے تاکہ لوگوں کیلئے عبرت کا نشان بنے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دی جائے۔

پشاور سے مزید