• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جرمن سفیر کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پاکستان سے دور پاکستان کی یاد ستانے لگی۔

مارٹن کوبلر کو ایتھوپیا کے دارالحکومت  ادیس ابابا میں فوکسی نظر آئی جس نے اُن کی پاکستان میں ٹرک آرٹ سے مزین فوکسی یاد کروادی۔

ان کی محبوبہ کہلائی جانے والی ’فوکسی‘ جسے اُن کے دور سفارت میں  اکثر اسلام آباد کی شاہراہوں پر دیکھا جاتا رہا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے فالوورز سے یہ بھی پوچھا کہ ’کیا انہیں کہیں میری  فوکسی نظر تو نہیں آئی؟‘

یاد رہے کہ مارٹن کوبلر نے پاکستان سے جانے سے قبل  ٹرک آرٹ سے سجی فوکسی بک بیچ دی تھی، جس سے ملنے والی رقم خصوصی افراد کے اسکولوں کو عطیہ کی گئی۔


پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے والے غیر ملکیوں میں سر فہرست رہنے والے مارٹن کوبلر اپنی فوکسی کی تشہیر کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں اور اس سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

پاکستان کے ہر رنگ کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے والے ماٹن کوبلر پاکستان کے ٹرک آرٹ کے دلدادہ ہیں۔

واضح رہے کہ سابق جرمن سفیر اکثر عوامی مقامات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے تھے۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوبلر سے بخوبی واقف رہی اور مارٹن کوبلر بھی جلد ہی اپنے منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔

تازہ ترین