• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سین ولیمز کی شاندار سنچری، زمبابوے کے 6 وکٹ پر 352 رنز

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)سین ولیمز کی شاندار سنچری کی مدد سے زمبابوے نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کا آغاز بھی پر اعتماد کرلیا ہے۔ ہرارے میں پہلے روز کے اختتام پر اس نے 6 وکٹ پر 352 رنزبنالئے ہیں۔ شان ولیمز 107رنزبناکر ڈی سلوا کا شکار بنے۔ سکند ر رضا 72 اور برینڈن ٹیلر 62 رنزبناکر آئوٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے لکمل اور ڈی سلوا نے 2،2وکٹیں لیں۔ قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

تازہ ترین