• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے کپ: لیورپول اور شریوبری کا میچ ڈرا

لندن (جنگ نیوز) ٹاپ انگلش فٹ بال کلب لیور پول ایف اے کپ میں انتہائی کمزور سمجھی جانے والی ٹیم شریوبری کو شکست نہ دی پائی۔اے ایف کپ میں دونوں ٹیموں کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ لیور پول نے اس میچ کیلئے کئی اہم اور صف اول کے کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا۔ادھر مانچسٹریونائیٹڈ نے چوتھے رائونڈ کے اپنے میچ میں حریف ٹرانمیری کلب کو چھ گول سے شکست دی۔ مانچسٹرسٹی نے فلہام کو 2-0سے ہرادیا۔ سیزن میں سٹی کی ٹیم نےگولز کی سنچری بھی مکمل کرلی۔

تازہ ترین