• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروٹیز چوتھا ٹیسٹ بھی ہارگئے، سیریز انگلینڈ نے جیت لی

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ چوتھے ہی روز 191رنز سے جیت کر 4 میچزکی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ مارک ووڈ نے دوسری اننگز میں 4 میچ میں 100رنز کے عوض 9 کھلاڑی آئوٹ کئے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 466 رنز کے ریکارڈ مارجن کے تعاقب میں پروٹیز سائیڈ 274 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ وین ڈر ڈسان نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ انہیں 98 پر مارک ووڈ نے براڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروادیا۔ کپتان فاف ڈو پلیسی ایک بار پھر ناکام رہے اور 35 رنزبناکر بین اسٹوکس کا نشانہ بنے ۔ وکٹ کیپر ڈی کاک39 رنزکے ساتھ قابل ذکر رہے ، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔ اسٹوکس کو سیریز کا بہترین پلیئر منتخب کیا گیا۔ جنوبی افریقا پہلی اننگ میں 183رنزبنا سکا تھا جبکہ انگلش ٹیم 400 اور 248رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔ 1913کے بعد انگلینڈ نے پہلی بار جنوبی افریقا میں مسلسل 3 ٹیسٹ میں فتح حاصل کی ہے۔

تازہ ترین