• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایشین رگبی مینز15ڈویژن ٹو کی میزبانی کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین رگبی یونین نے پاکستان رگبی یونین کو ایشیا رگبی مینز 15 چیمپئن شپ 2020 ڈویژن ٹو کی میزبانی سونپ دی ہے۔لاہور میں 26 سے 29 فروری تک ایونٹ میں چین، تھائی لینڈ، چائنیز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید نے میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلین کوچ ہیڈلے جیکسن کی خدمات حاصل کی ہیں۔شیڈول کے مطابق پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین ، دوسرا اسی روزپاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔ 29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔
تازہ ترین