• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین ٹینس: نڈال کوارٹر فائنل میں، اینجلک کربر کو شکست

میلبورن (جنگ نیوز) اپنے دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی جستجو میں لگے عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک كرگيوس کو سخت مقابلےکےبعد ہراکر سال کے پہلے گرینڈ سلم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف پانچ سیٹ میں شکست کھاکر باہر ہو گئے۔ سابق چیمپئن اسپین کے ہی اسٹین واورنکا نے نمبر چار ڈینل میدویدیف کو پانچ سیٹ کے مقابلے میں زیر کیا۔ آسٹریا کے ڈینیئل تھیم نے بھی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کی رکاوٹ عبور کر لی۔ انہوں نے فرانس کے حریف کھلاڑی گیل مونفلز ، جرمنی کے الیگزینڈر زویریف نے روس کے آندرے روبلو کوہرایا۔ خواتین میں سابق عالمی نمبر ایک جرمنی کی اینجلک کربر کا سفرروسی انستاسیا پائولچنکوا نے ختم کیا۔ گاربن مگوروزا نے کیکی برٹینز کو مات دے کر باہر کردیا۔
تازہ ترین