• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کی غلطی، کرکٹرز کو دو ماہ کی تنخواہ نہیں دی جاسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی غلطی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی جولائی اور اگست کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ اس پر بورڈنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے معذرت کی ہے۔جن انٹر نیشنل اور قومی کرکٹرز کو انتظامی غلطی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ان میں بابر اعظم، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 30 جون تک جاری کئے تھے۔ تاہم پی سی بی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے ماہ کی تنخواہ کے ساتھ مذکورہ دو ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی۔ پی سی بی نے بارہ ماہ کا بجٹ تیار کیا ہوا ہے۔ پی سی بی کسی مالی بحران کا شکار نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کی سر براہی میں کام کرنے والا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ اس بد انتظامی کا ذمے دار ہے جس نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے وقت غلط تاریخ لکھی جس کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

تازہ ترین