• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈٹی 20،بھارت میں سیکورٹی اور ویزوں کی یقین دہانی چاہیے،بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کو 2021 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی میزبانی کرنا ہے۔اگر بھارت ستمبر میں ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان نہیں آتا تو صورتحال ریورس ہوسکتی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں غیر یقینی صورتحال پر تشویش ہے اورکھلاڑیوں کی حفاظت اور ویزوں کے حوالے سے یقین دہانی درکار ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی پر کوئی ڈیل کرکے بنگلہ دیش کو پاکستان لانے پر رضامند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد ہم پاکستان سپر لیگ اپنے ملک میں کرارہے ہیں۔ پاکستان میں سیکورٹی حالات بہتر ہیں ،ایشیا کپ پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین