کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد آصف ٹوبہ اور شاداب بیگ جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں محمد آصف ٹوبہ نےیاسر شہزاد کو 4-0 اور دوسرے سیمی فائنل میں شاداب بیگ نے شاہد شفیق کو 4-2 سے شکست ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنلز میں شاہد شفیق نے شہزاد بٹ ، شاداب بیگ نے ظفر اقبال ، یاسر شہزاد نے شاہ خان اور محمد آصف ٹوبہ نے عمران غفار کو ہرایا تھا۔