• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل حکومتی ترجیح ہے، شجاعت علی راٹھور

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان بزنس فورم ہالینڈ نے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے پاکستان کے مختلف اداروں کے ساتھ مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ایمسٹرڈیم میں شاندار سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور تھے۔ سفیر پاکستان کی معاونت قونصلر اعزاز خان نے کی۔ صدارت فورم کےصدر محمد انور ثاقب نے کی۔ اس موقع پر معروف بزنس مین مظہر حسین، محمد ارشد شیخ، محمد جمیل، ارشد اعوان، ملک ندیم، محمد سرور شیخ، غلام شبیر، عامر بٹ، جمیل احمد اور دیگر نے مسائل کی نشاندہی کی۔سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز بزنس کمیونٹی کے مسائل کا تدارک حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ متعلقہ محکموں کے نوٹس میں تمام مذکورہ مسائل لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہالینڈ اگرچہ یورپ کا چھوٹا سا ملک ہے لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے لحاظ سے یورپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر انور ثاقب نے سفیر پاکستان اور پاکستان بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان بزنس فورم نے تقریب کے شرکاء کےا عزاز میں پرتکلف ڈنر دیا۔ 

تازہ ترین