• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ڈرون قانون سازی میں پولیس کو سٹاپ اینڈ سرچ کے مزید اختیارات دیئے جائیں گے

لندن (پی اے) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی ڈورن قانون سازی میں پولیس کو ائرپورٹس اور جیلوں کے اردگرد سٹاپ اینڈ سرچ کے مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔ یہ قانون سازی اس وقت پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو آفیسرز ڈرون کو لینڈ، معائنہ، ضبط اور وارنٹ حاصل کر سکیں گے۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ائر ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ان مینڈ ائر کرافٹ بل، پولیس ایکٹ 1997 میں ترمیم کرے گا تاکہ پولیس اور سینئر جیل حکام کو ڈرون کے غیر قانونی استعمال سے نمٹنے کیلئے کائونٹر ڈرون اقدامات کرنے کی اجازت دی جاسکے۔ بغیر اجازت کے ڈرون اڑانے یا بلا اجازت عمارتوں کے قریب یا بلند ڈرون اڑانے یا آن لائن رجسٹریشن یا سیفٹی ٹیسٹ میں ناکام رہنے جیسے آفنسز پر آن سپاٹ جرمانے متعارف کروائے جائیں گے۔ نومبر 2019 کے بعد سے یہ لازمی ہے کہ چھوٹے بغیر انسان کے ائر کرافٹ کے آپریٹرز خود کو رجسٹر کروائیں اور آن لائن مسابقتی ٹیسٹ میں شرکت کریں۔ ٹرانسپورٹ منسٹر بیرونس ویری نے کہا کہ ڈرونز استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد زیادہ ذمہ داری کے ساتھ یہ کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جو قانون کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اس کی پاسداری کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ پولیس کے ان اختیارات کو ڈرون کے لاپرواہ استعمال سے روکنے اور سنگین و مذموم کرمنل سرگرمی سے نمٹنے کیلئے متناسب طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس بل کی پیر کو پارلیمنٹ میں دوسری خواندگی ہوئی ہے۔ سیکورٹی منسٹر برینڈن لیوس نے کہا کہ ڈرونز کے غیر قانونی استعمال کر روکنے اور یو کے کی فروغ پاتی ڈرون انڈسٹری کے تحفظ کیلئے یہ بل حکومت کی سٹریٹیجی کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو موجودہ ٹیکنالوجی میں خود کو گلوبل لیڈر ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پولیس کے پاس ان افراد کے خلاف کریک ڈائون کیلئے اختیارات ہونے چاہیں جو جو ڈورنر کو نقصان پہنچانے یا تعطل پیدا کرنے کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دسمبر 2018 میں کرسمس کے موقع پر گیٹ وک ائرپورٹ پر ڈرون دیکھے جانے کی وجہ سے 1000 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں یا انہیں 36 گھنٹے سے زائد وقت کیلئے دوسری جانب موڑ دیا گیا تھا جس سے 140000 سے زائد مسافر متاثر ہوئے تھے۔ کئی دیگر ائرپورٹس کو ڈرون سرگرمی کی وجہ سے پروازوں کوکئی گھنٹوں تک معطل کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا جن میں ہیتھرو بھی شامل تھا۔ اس بل کے ذریعے ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شیپس کو بھی نئے اختیارات مل جائیں گے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ پروازوں کے جلد اور تیز رفتاری سے آپریٹ کرنے کیلئے ائر پورٹس اپنی ائر سپیس کو ماڈرنائز کریں اور جلد سے جلد co2 کے اخراج میں کمی کریں۔

تازہ ترین