• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی جیلوں میں 17 فیصدمسلمان قیدی ہیں، لارڈ قربان

لوٹن (شہزاد علی) ہفتہ کی شب متعدد شخصیات نے قوم پرست کشمیری رہنمائوں راجہ محمد ایوب راٹھور اور صدیق راٹھور کی رہائش گاہ پر ان کے والد حاجی حکیم شبیر احمد راٹھور کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان سے تعزیت کی، اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، فاروق اعظم ایڈووکیٹ، منصور بٹ اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر قومی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات، کیا گیا، لارڈ قربان حسین نے توجہ دلائی کہ برطانیہ میں جیلوں میں سترہ فیصد مسلمان قیدی مختلف جرائم میں قیدہیں یہ وہ تعداد ہے جن پر جرائم ثابت ہے جب کہ جن پر کیس چل رہے ہیں وہ اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرا سوچیں کہ اب ایک والد جیل میں ہے تو اس کے بچوں پر کتنے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں گے، لیکن کمیونٹی کا ایک قابل زکر حصہ ان مسائل سے بے خبر ہے اس موقع پر یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ اکثر و بیشتر آزاد کشمیر پاکستان سے جو سیاسی زعماء اور افسران بالا برطانیہ نجی دوروں پر آتے ہیں ان پر کمیونٹی کے قابل ذکر وسائل اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے کمیونٹی اپنی اولاد پر خصوصی توجہ دے اور کشمیر کے حوالے سے جو لوگ حقیقی معنوں میں کام کر رہے ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے اور مسئلہ کشمیر کو خارجی محاذ پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے، فاروق اعظم سابق صدر ڈسٹرکٹ کوٹلی بار نے کہا کہ کوٹلی بار کا اعزاز رہا ہے کہ بیرون ممالک آباد قومی شخصیات کو خوش آمدید کہا انہیں عزت بخشی۔ صدیق راٹھور نے کہا کہ ان کے والد باہمت اور محنتی انسان تھے دیانت اور شرافت جن کا شعار تھا انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سےاپنے والد مرحوم کے قیمتی تجربات بھی اس موقع پر شیئر کیے، قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن آزاکشمیر ضلع کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد قادری، دانشور سید حسین شہید سرور، سابق میئر ریاض بٹ سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے تعزیت کی۔
تازہ ترین