• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکاسل میںفضائی آلودگی فلٹر کرنے والی بسیں چلیں گی

لندن (جنگ نیوز) نیو کاسل میں فضائی آلودگی کو فلٹر کر کے مسافروں کو صاف ہوا فراہم کرنے والی بسیں متعارف کروائی جا رہی ہیں اس طرح نیو کاسل بھی ان متعدد شہروں میں سے ایک ہوگا جہاں بسیں فضائی آلودگی کو فلٹر کرتی ہے۔ ٹرانسپورٹ فرم گو-ہیڈ کی ایئر فلٹرنگ بسوں کے چھت پر تین سپورٹرز موجود ہیں جو بس کےچلنے کےدوران ہوا سے آلودگی والے ذرات کو فلٹر کرتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ گزشتہ سال اس ٹیکنالوجی کا ٹرائل کیا گیا تھا جس میں 100 دن کے اندر 65 گرام آلودگی جو ٹینس بال کے وزن کے برابر ہے کو آلودہ فضا سے فلٹر کیا گیا تھا ۔ اس موسم گرما میں نیو کاسل کے ساتھ یہ گاڑیاں برائٹن، مانچسٹر، آکسفورڈ، پلائی مٔتھ اور کرولی میں بھی آپریٹ کریں گی۔
تازہ ترین