• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک برٹش آرٹس کے زیراہتمام نیلمہ ناہید درانی کیساتھ شام کا انعقاد

مانچسٹر ( پ ر ) مانچسٹرمیں گذشتہ روز پاک برٹش آرٹس کے زیراہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں لاہور پاکستان سےآئی ہوئی معروف شاعرہ،ادیبہ اور صحافی  نیلمہ ناہید درانی کیساتھ ایک شام کاانعقاد کیا گیا۔ اس شام کی صدارت بھی محترمہ نیلمہ ناہید درانی نے کی جبکہ مہمان خاص مسقط سے تشریف لائے ہوتے معروف شاعر احمد شہزاد تھے ۔اس کے علاوہ مہمانانِ گرامی میں لندن سے تشریف لائے ہوئے شاعر ساجد محمود رانااورلیسٹر سے معروف شاعر سرفرازتبسُّم تھے ۔ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض منفرد لب ولہجے کے شاعر منان قدیر منان نے انجام دیئے۔ جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں سرفراز طالب سیال، غلام رسول شہزاد، لیاقت عائد، ضمیر جاوید، غلام رسول شہزاد، لیاقت علی عہد، علی شان، سرفراز طالب سیال، طیب رضا بٹ، شائق نصیر پوری، احمد نظامی، شارق خاں، ڈاکٹر یونس امین، رانا
ساجد محمود، احمد شہزاد اور سرفراز تبسم کے علاوہ پاک برٹش آرٹس کی صدر رضیہ چوہدری اور چیئرمین ڈاکٹر یونس امین شیخ شامل تھے، پاک برٹش آرٹس گذشتہ کئی سال سے برطانیہ میں تعلیم و تربیت خصوصاًادب کی شمع روشن کر رکھی ہے یہ ہی شمع اب وہ دنیا کے ہر میں جلانے کی کوشش کررہے ہیں اس وقت دنیا کے 25 ممالک میں پاک برٹش آرٹس کے سنٹر قائم ہو چکے ہیں او ر اب تک مانچسٹر میں50کے قریب محفلیں منعقد کر چکے ہیں۔ آخر میں کھانے کیساتھ مہمانوں کو مانچسٹر کے معروف گائیک محبوب الٰہی بٹ، یوسف گل نے موسیقی سے محظوظ کرتے ہوئے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
تازہ ترین