• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد محمد صفدر کے بھائی اور بھتیجی کے ایصال ثواب کی محفل یکم فروری کو ہوگی

مانچسٹر( نمائندہ جنگ )مانچسٹر کے معروف سماجی رکن استاد محمد صفدر اپنے بڑے بھائی محمد اکرم اور اپنی بھتیجی کی تدفین میں شرکت کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے۔ان کے بھائی اور بھتیجی کے ایصال ثواب کے لئے مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں یکم فروری کو تعزیتی محفل کا انعقادہوگامحفل بعد نماز مغرب تا عشاء ہوگی۔ استاد محمد صفدر نے جنگ کو بتایا کہ ان کے بڑے بھائی محمد اکرم اور ان کی بھتیجی کی وفات روڈ ایکسیڈنٹ میں ہوئی۔ وہ تدفین میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساہیوال پاکستان گئے ہوئے تھے۔
تازہ ترین