• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگومیں بھارتیوں کا مودی حکومت کیخلاف مظاہرہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹ لینڈ میں مقیم بھارتیوں نے بھارت کے ری پبلک ڈے کو مودی حکومت کے خلاف ایک پُرجوش مظاہرہ کرکے منایا اور حکومت کی فاشٹ پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔ گلاسگو سٹی سنٹر میں ہونے والے اس مظاہرے میں کشمیری بھی شریک ہوئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارت کے سیکولر چہرے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اوروہ کھلے عام مسلم دشمنی پر اتر آیا ہے۔ شہریت کا جونیا قانون نافذ کیا گیا ہے اس میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو تو شہریت دینے کی بات کی گئی ہے لیکن مسلمانوں کو اس سے باہر رکھا گیا ہے اس پر پورے بھارت میں مظاہرے ہورہے ہیں جن میں 24سے زیادہ لوگ مارے جاچکے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے طلبہ پر شدید تشدد کیا گیا ہے، نئے شہریت بل کے خلاف پنجاب، کیرالہ اور راجھستان کی اسمبلیوں نے قراردادیں پاس کی ہیں اور کہا ہے کہ قوانین بھارتی آئین کے آرٹیکل 14کے خلاف ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت کو ترقی نہیں بلکہ تباہی کی طرف لے جارہی ہیں اور حکومت سے چھٹکاراعوام و ملک دونوں کے مفاد میں ہے۔
تازہ ترین