• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاءالدین یونیورسٹی ایم بی بی ایس کے پچیسویں بیج کی استقبالیہ تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضیاءالدین یونیورسٹی ایم بی بی ایس پروگرام کے سلور جوبلی بیج کی استقبالیہ تقریب ابوالحسن جعفری آڈیٹوریم ضیاء الدین یونیورسٹی کلفٹن کیمپس میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کی پرو چانسلر ڈاکٹر ندا حسین نے مستقبل کے ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آپ سب کا ہدف میڈیکل کالج میں داخلہ لینا تھا جو کہ کامیابی کے ساتھ پورا ہوا لیکن اگلی کامیابی کے لیے آپ نے مزید محنت کرنی ہے۔ دنیا بہت تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور آپ کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا۔ آپ کی سخت محنت ہی آپ کو کامیابی کی جانب لے کر جاسکتی ہے۔ اپنی معلومات کو وسیع کریں اور اپنے وقت کا استعمال بہت دانشمندی سے کریں ، مجھے پورا ےقین ہے کہ آپ سخت محنت، ہمت اور حوصلے کا استعمال کرتے ہوئے اس ملک کو ترقی سے ہمکنار کریں گے۔

تازہ ترین