• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں مریض کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں کا جھگڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں مریض کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں کا جھگڑا ہوگیا ۔ مریض کے رشتہ داروں کے مطابق تلخ کلامی کے بعد ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں داخل ایک بچی کا علاج سے انکار کیا۔ڈاکٹرز اور ملازمین کی ہٹ دھرمی پر مریض کے رشتہ دار آپے سے باہرہوگئےاور آئی سی یو میں ایک دوسرے کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کے مطابق علاج سے انکار نہیں کیا گیا تھا مریض کے اہلخانہ کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد کیا گیا جس سے معاملہ بگڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین