• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے جامعہ سندھ کے ضرورتمند طلباء کیلئے 40؍ اسکالر شپس منظور

جامشورو (جنگ نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے جامعہ سندھ کے آرٹس اینڈ ڈیزائن کی ضرورتمند طلباء کیلئے 60لاکھ روپے کی 40 اسکالر شپس منظور ہوگئیں۔ اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ 14مختلف اسکالرشپ پروگرامز کے تحت تین سال کے دوران 7 ہزار سے زائد ضرورتمند طلباءکی مالی مدد کی گئی ہے، پہلے دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ سندھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کوئی بھی بچہ مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم کو ادھورا نہ چھوڑے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور اسٹوڈنٹس فنانشنل ایڈ آفس کے مشترکہ تعاون سے حکومت پاکستان کی وزارت برائے فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے نیشنل انڈوومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ (NEST)پروگرام کے تحت انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کو آرٹ اینڈ کلچر اسکالر شپ 2020ءکیلئے نامزد کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی آگاہی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا ہے کہ جامعہ سندھ غریب طلباءکی امیدوں کا مرکز ہیں، جہاں انتہائی کم فیس میں اعلیٰ معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ دوسری جامعات کے مقابلے میں جامعہ سندھ کی جانب سے نہایت ہی کم فیس لینے کے ساتھ ضرورتمند و محنتی طلباءکی مختلف اسکالرشپس کے ذریعے مالی مدد بھی کی جاتی ہے۔ جامعہ میں اس وقت 14مختلف اسکالر شپ پروگرامز جاری ہیں، جن کے تحت گزشتہ تین سال کے دوران 7000سے زائد ضرورتمند طلباءکی مالی مدد کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ”آرٹس اینڈ کلچر اسکالرشپ 2020“ میں پورے ملک کے کل 15انسٹیٹیوٹس میں جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کو بھی شامل کرنا اہم پیشرفت ہے، جس کیلئے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل داد ہیں۔

تازہ ترین