• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کا مندی سے آغاز،100انڈیکس میں 94 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، فروخت کا دباو برقرار،نئےکاروباری ہفتے کے پہلے روزبھی مندی ریکارڈ کی گئی ، 100انڈیکس میں 94پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کار ی مالیت 14کروڑ 33لاکھ روپے گھٹ گئی ، 48.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی لیکن کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.69فی صدزائد رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 93.79پوائنٹس کی کمی سے 42539.23پوائنٹس پر بند ہوا۔ ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 169میں کمی اور 15میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 14کروڑ 33لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 79کھرب 59ارب 63کروڑ 45لاکھ روپے ہوگیا۔پیر کو 19کروڑ 84لاکھ 79ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 2کروڑ 54 لاکھ 36ہزار شیئرززائد ہے۔

تازہ ترین