• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل اور لاہور بائی اینوئل آرٹ و کلچرکے فروغ کیلئے شراکت دار

لاہور(پ ر )حبیب بینک لمیٹڈ نے لاہور میں منعقد ہونے والی دوسری لاہور بائی اینوئل نمائش (LB02) میں بحیثیت مرکزی اسپانسر شرکت کی ۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اس نمائش کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ایچ بی ایل کی طرح آرٹ کے سرپرستوں کا اس نوعیت کے اقدامات کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قلعہ لاہور ،وزیر خان مسجد اور لاہور میں شاہی حمام کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں پر آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی الانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشروں کو فنون کی قدر اور فنکاروں کو عزت دینے کی ضرورت کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین