• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں مستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.50روپے سے بڑھ کر 154.60روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے سے بڑھ کر 154.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے اور قیمت فروخت 154.90روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170روپے اور قیمت فروخت 171.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے 201.50روپے سے بڑھ کر 201.80روپے اورقیمت فروخت 203روپے سے بڑھ کر 203.30روپے ہوگئی۔

تازہ ترین