• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے بانی صدر اور جے یوپی کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ اور مولانا فضل الرحمن مدنی کی صاحبزادی پیر کو انتقال کرگئیں ۔ مرحومہ کےبڑے صاحبزادے و ورلڈ اسلامک مشن کے سربراہ مولانا شاہ انس نورانی کینیڈا جبکہ انکے چھوٹے صاحبزادے اور ایم ایم اے کے مرکزی رہنما مولانا شاہ اویس نورانی مدینہ میں ہیں۔ ان دونوں صاحبزادوں کی وطن واپسی کے بعد مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیاجائیگا۔

تازہ ترین