• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے6اضلاع میں800لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی شروع

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس نے کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا ہے۔ مجموعی طور پر 800 بھرتیاں ہوں گی جس میں 15فیصد کوٹہ اقلیت کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج غلام نبی میمن کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میرٹ پر 755اور 15فیصد اقلیت کوٹہ پر 43لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیاں کی جائیں گی، ڈسٹرکٹ سٹی میں 211، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 115، ڈسٹرکٹ ملیر میں 39، ڈسٹرکٹ کورنگی میں 5، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 215اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 213 شامل ہیں۔ درخواست گزاروں کو 340ایگزامنیشن فیس جمع کرانا ہوگی جس میں سے 290روپے امتحانات لینے والی فرم پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کو ادا کئے جائیں گے۔ عمر کی حد 18سے 28 برس مقرر کی گئی ہے۔ سندھ پولیس کے ریٹائرڈ یا 25برس کوالیفائنگ ملازمت کے حامل یا سندھ پولیس کے حاضر سروس کے بچوں کو اضافی 15مارکس دیئے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15فروری 2020ء ہے۔

تازہ ترین