• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری عدالت نے چہرے کے نقاب پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا

قاہرہ ( نیوز ایجنسی) مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس فیصلے کے خلاف درخواست رد کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کی معروف یونیورسٹی کی خواتین پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ تدریسی عمل کے دوران چہرے پر نقاب نہیں لے سکتیں۔ ملک کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے قاہرہ یونیورسٹی کے صدر کی طرف سے 2015ء میں لگائی گئی اس پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ اس پابندی کے خلاف 80 محققین نے درخواست دی تھی۔ موجودہ فیصلہ حتمی ہے اور اب اس کے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین