• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا سی پیک پر کام کرنیوالے چینی شہریوں کی اسکریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کسی بھی مرض میں مبتلا اسلام آباد میں سکونت پذیر چینی شہریوں کا خصوصی ٹیسٹ کرانے کی تجویزپرغور ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک پر کام کرنے والے 4ہزار سے زائد چینیوں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔جبکہ اسلام آباد اور ملتان میں چینی باشندوں کی اسکریننگ کے لئے کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ طبی معائنہ کیا جا سکے۔ جبکہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر معمور 10 پولیس اہلکاروں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین