• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا چین میں زیر تعلیم طلباء کی موجودگی پر گہر ی تشویش کا اظہار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے چین میں موجود پاکستانی شہریوں خاص طورپر وہان میں زیر تعلیم طلباء کی موجودگی پر گہر ی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہان میں 500سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ان طلباء کے خاندان کرونا وائرس سے متعلق الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی خبروں سے ذہنی طور پر بہت پریشان ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے چین سے پاکستانی طلباء کو نکالنے کا بندوبست کرے پاکستان کے عوام کو کرونا وائرس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جس کی تمام علامات فلو وائرس جیسی ہیں۔پی ایم اے ، حکومت سے ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر مضبوط احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔اب یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ملک میں جدید وائرولوجی لیبارٹریاں قائم کی جائیں۔یہ لیبارٹریاں کم از کم تمام صوبائی درالحکومتوں میں قائم کی جائیں تاکہ وائرل بیماریوں کی تشخیص جلد از جلد ہو سکے۔پرندوں ، جانوروں اور پولٹری سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ ان جانوروں کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے اور ماسک ضرور پہنیں۔
تازہ ترین