• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں کنٹریکٹ ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کروانے کے احکامات جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے، سپیشل رپورٹر) لیسکو میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ پیپکو نے گریڈ سترہ میں بھرتی ہونے والے انجینئرز کو ریگولر کرنے کے لئےڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے لیسکو کو جاری مراسلہ میں پالیسی میں تبدیلی کر کےپاکستان انجینئرنگ کونسل سے بھی لیٹر لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔پالیسی کو تبدیل کر کے افسران و ملازمین کیخلاف ہونے والی محکمانہ کارروائیوں میں سخت سزائیں پانے والے ملازمین کو موجودہ بورڈ سے فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کم سزا یافتہ ملازمین کی سنی گئی ہے، انہیں آئندہ بورڈ کے اجلاس میں مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سابق پالیسی کی وجہ سے لیسکو کے سینکڑوں ملازمین کے کیسز التواء کا شکار ہو نے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے پالیسی کو تبدیل کر دیا گیا۔
تازہ ترین