• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بے مثال قر بانیں دی ہیں ،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو کی الوداعی ملاقات۔سوموار کے روز گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے اٹلی کے سفیرسٹیفانوپونٹیکورو کی بطورسفیر پاکستان میں خدمات کو سراہا اور سٹیفانوپونٹیکورو کو نیٹوکے افغانستا ن میں سینئر نمائندہ تعیناتی پر مبارکباددی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف میں پاکستان نے جتنی قر بانیں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھارت کے جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کر رہا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف نر یندرمودی حکومت مظالم بند کر یں جبکہ اس موقعہ پر اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیں قابل تعریف ہیں او اٹلی اور پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین