• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے، بشارت راجہ

لاہور(شوبز رپورٹر‘خصوصی رپورٹر )لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے پاکستان کے خوبصورت گلزاروں،حسین وادیوں، بہتی آبشاروں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے نمائش ”چارمنگ پاکستان“ کا انعقاد کیا۔صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں آرٹسٹ گلزیز غوری کی بنائی 50تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفئیر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ چند سال پہلے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کو غیر محفوظ ملک سمجھتی تھیں لیکن سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورے سے پاکستان کا سافٹ امیج بحال ہو گیا ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے عثمان بزدار کی واضح توثیق کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں،باقی مدت کے لئے بھی عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بہت جلد آٹا بحران پر قابو پایا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔، پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں جبکہ مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات سے مہنگائی پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا۔
تازہ ترین