• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

129 ٹریفک سگنلز کو سیف سٹیزسینٹرلائزڈسسٹم سے کنٹرول کیاجارہاہے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی شہر بھر میں 129نصب ٹریفک سگنلز کو سیف سٹیزسینٹرلائزڈسسٹم سے کنٹرول کررہی ہے۔ان ٹریفک سگنلزکوانٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ا نجینئرزکی ٹیم ٹریفک سگنلز کی مرمت اور بحالی کیلئے24 گھنٹے موجود ہوتی ہے۔انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے باعث ٹریفک جام جیسے مسائل میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق کینٹ ایریاز میں سکیورٹی فورسسز کی ہدایات پرسگنل ٹائمرز نصب کیے گئے ہیں۔جبکہ اتھارٹی نے مال روڈ اور شاہدرہ کے ٹریفک سگنلز پرپائلٹ پراجیکٹ کے تحت لائٹننگ سٹرپس بھی نصب کیں ہیں۔ ٹریفک سگنلز کی ٹائمنگ مختلف جگہوں پر آٹو میٹک ہے جو کہ دن اور رات کے اوقات میں ٹریفک بہائوکے مطابق تبدیل ہوتی ہے۔ واضح رہے ٹیپانے 55 ٹریفک سگنلز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے حوالے کئے تھے۔
تازہ ترین