• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کورس جامع مسجد حبیب کبریا ساندہ میں زیرصدارت مولانا ڈاکٹر عبدالو احد قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا۔کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے لیکچرز دیے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے اگر عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو دین اسلام کے تمام فرائض اورارکان محفوظ ہیں۔مسلمان کہتے ہی اسکو ہیں جو حضرت محمدؐکی نبوت و رسالت اور آپ ؐکی ختم نبوت کا عقیدہ رکھتا ہو۔،علماء اور طلباء اور عوام پنے اپنے علاقوں میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی ذمہ دران مولانا مشہوداحمد، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا مسعود احمد، مولانا عزیز الرحمن ودیگر عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن وسنت اور اجماع امت سے ثابت ہےانہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے علماء آگے بڑھتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمان کی حفاظت کریں۔
تازہ ترین