• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں قیدیوں اور عملہ کی سکریننگ کا دوبارہ آغاز

لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور جیل عملہ جات کے باہمی تعاون سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے نمائندوں نےضلع ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، گجرانوالہ اور بھکرکی جیلوں میں قیدیوں اور جیل عملہ کی مفت سکریننگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ کیمپ پر آنے والے تمام قیدیوں کی مفت ایچ آئی وی اورسفلس کی سکریننگ کی گائیڈلائینز ڈبلیو ایچ اوکے مطابق کی جارہی ہے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کے مفت تفصیلی ٹیسٹ بھی کرے گا اور مزید بر آں ان کو مفت ادویات کی مسلسل فراہمی بھی کرے گا۔سکریننگ کے اس نظام کو ایسے مرتب کیا گیا ہے کہ اگر کوئی قیدی رہائی پا جائے تو اس کے بعد بھی پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اس سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور مفت مشاورت اور ادویات باقاعدگی سے مہیا کرتا رہتا ہے۔
تازہ ترین