• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد

لاہور(وقائع نگار خصوصی )تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام مرکزِ حضرت ملن دین میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت صوفی محمد امین مجددی نے کی جبکہ حضرت پیر سید مشتاق شاہ مہمان خصوصی تھے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی چاشنی محسوس کرنے کے لیے قوم کو اپنا رخ روضہ رسول ؐ کی طرف رکھنا چاہیے۔ عقیدہ ختم نبوت کے سبب ہر صدی کے مسلمان بارگاہِ رسول ؐ سے قطعی طور پر وابستہ اور پیوستہ ہیں۔کانفرنس میں صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی،قاری اظہر حسین ترازی، مولانا محمد شاہد عمران جلالی، حافظ محمد کلیم اللہ سمیت کثیر تعداد میں آئمہ و خطباء نے شرکت کی۔
تازہ ترین