• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو نیلام کرنےکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کو فی الفور نیلام کرنے کا حکم دیا ہے او ر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق سامان کو نیلام کیا جائے۔سنٹرل پولیس آفس اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے سرکاری خزانے میں 25 کروڑ روپے جبکہ دیگر سرکاری محکموں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے بھی25 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگرغیر کارآمد سامان کی نیلامی سے کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہواہے اورابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اور دیگر سامان کی نیلامی سے 50 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔
تازہ ترین