• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری میں سکیورٹی عملےکی کمی،وکلا،ملازمین اورشہری غیرمحفوظ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی تیسری بڑی ملتان ڈسٹرکٹ بار سکیورٹی مسائل سے دوچار ہے۔کچہری میں چار ماہ پہلے سکیورٹی کے لئے نئے بنائے گئے 8 مورچوں پر اہلکار تعینات نہیں کئے جا سکے ۔کچہری کے 8 گیٹوں پر دن میں 29 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں جبکہ مختص کردہ تعداد 36 ہے۔ کچہری میں روزانہ پچاس ہزار کے لگ بھگ شہریوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔کچہری کے نیشنل بینک کے ساتھ والا دروازہ کھلا اور سکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ۔اسٹامپ فروشوں کے بلاک میں جانے والے راستے کی دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سکیورٹی نفری کی کمی کے باعث وکلا اور سائلین پریشان ہیں۔کچہری میں 52 عدالتوں میں روزانہ 6 ہزار کے لگ بھگ کیسز پر سماعت ہوتی ہے۔ سابق جنرل سیکرٹری انیس مہدی اور دیگر وکلا کا کہنا ہے کہ کچہری میں جگہہ جگہہ بنائی گئی کینٹین اور ڈھابے سکیورٹی خطرے کی علامت ہیں۔وکلا چیمبرز اور گیٹ پر مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ضرورت ہے۔ مقامی وکیل ملک سفیر بھٹہ نے کہا کہ سی پی او ملتان کچہری میں سکیورٹی عملے کی کمی پوری کریں۔
تازہ ترین