• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3فوڈ یونٹ سیل،50ہزار روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائدالمیعاداشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا۔بتایا گیا ہےضلع ملتان میں 160 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،اس دوران پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی، کیمیکل ڈرمز، ناقابلِ سراغ رنگوں کے استعمال پرریحان فوڈ اور غوثیہ فوڈزکو سیل کردیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح کے متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 26,000روپے اور ڈی جی خان ،لیہ اور گردونواح کے بعض فوڈ پوائنٹس کو24,000روپےکے جرمانے عائد کئے ۔ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز،حشرات زدہ مٹھائیاں اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔
تازہ ترین