• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پورےنہ ہوئےتو فروری میں میدان لگےگا:ایپکا عہدیدار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایپکا کے زیراہتمام ہیڈ کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والے محکمہ تعلیم کے کلرکوں کے اعراز میں تقریب کی گئی،صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکاخالدجاوید سنگھیڑا نے کی مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن محمد ریاض بلوچ تھے اس موقع مرکزی رہنما ایپکا نذر حسین کورائی،مختار احمد راٹھور ،منور اقبال ،وزیر قریشی ،عابد فرید بزدار، ملک الطاف ،میڈم نصرت فردوس ڈی ای او ملتان،میڈم نذہت پروین ، طارق حبیب فاروقی ،سعید احمد لنگڑیال، رفیق جاوید، میڈم سلطانہ اسلم، رانا ولایت علی، صدر ایپکا محمد ندیم ،جنرل سیکرٹری اسلم قریشی بھی موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن نے ترقی پانے والے ہیڈکلرکس کو کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملازمین کی پرموشن میری اولین ترجیح ہے ۔خالد جاوید سنگھیڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپیکا کے مطالبات پورے کرے ورنہ فروری میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملک گیر کنونشن میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرکے میدان میں نکل آئے گی۔
تازہ ترین