• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران گردیزی مارکیٹ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) گلگشت میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہسے انجمن تاجران ملتان شہر جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ملتان میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری سخت عدم تحفظ کا شکار ہے۔ قبضہ گروپوں نے بھی تاجروں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے۔ملتان کی تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملتان میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا نوٹس لے اور کرپٹ رشوت خور قبضہ گروپ کے ساتھی پولیس افسران کو معطل کیا جائے ورنہ تاجر اپنا احتجاج پورے ملتان میں بڑ پھیلاا دیں گے۔ مطاہرےمیں جنرل سیکرٹری نوید ظفر، شبیر احمد، رانا نعیم، گل احمد، نعمان، عامر، ارشد، جبار، ناصر، سلیمان، سجاد، سلامت، جاوید، اسلم ، کاشف شریک تھے۔
تازہ ترین