• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کامظاہرہ، 10 فروری کو سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن(پی پی ایل اے)کے زیر اہتمام کالج اساتذہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف بطوراحتجاج سٹرکوں پر نکل آئے،جب کہ پی پی ایل اے نےپروموشن اور پے پروٹیکشن کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر10فروری کو سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈویژن کی سطح پر احتجاج کیا گیا ملتان میں اساتذہ کی ریلی گورنمنٹایمرسن کالج سے شروع ہوئی اور بوسن روڑ پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت پی پی ایل اے پنجاب کے صدر رمضان گرو نے کی، انہوں نے کہا کہ نو ماہ ہوگئے حکومت نے جو وعدے کئے تھے ابھی تک پورے نہیں کئے بلکے اب ہم ہر نجکاری کی تلوار لٹکادی گئی چاردرجاتی فارمولا سےلیکر دیگر مطالبات تک کسی پر بھی کام شروع نہیں ہوا ۔مظاہرین نے کہا کہ ہم حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مطالبات منظور کئے جائیں۔
تازہ ترین