• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریشن انتظامیہ نے شہر سے بھانوں کو نکالنے کاحکم ہوا میں اڑا دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشنانتظامیہ نے کمشنر ملتان کے ملتان شہر سے بھانوں کو باہر نکالنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ کمشنر ملتان کے احکامات کے باوجود ایک بھانہ مالک کو نوٹس جاری نہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں شہر سے باہر نکالنے کے لیے کوئی کاروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ کمشنر ملتان نے شہر سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔بھانوں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج بلاک ہونے سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادیں برباد ہورہی ہیں اور اس کے علاوہ شہری گندگی سے بیمار ہورہے ہیں، جس پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نے بھانوں کو شہر سے باہر شفٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے جن پر تاحال کوئی عمل نہ ہو سکا ہے۔
تازہ ترین