• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیداں والا بائی پاس پر میٹرو روٹ کا سروس روڈ ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) بوسن روڈ پر سیداں والا بائی پاس کے قریب میٹرو روٹ کا سروس روڈ ختم کر دیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بوسن روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر سڑک کو کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سیداں والا بائی پاس کے قریب ملتان پبلک سکول روڈ سے ملحقہ سروس روڈ ختم کر دیا گیا ہے ۔ سروس روڈکے خاتمے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے تحصیل چوک کے قریب بھی سروس روڈختم کر کے سڑک کو کشادہ کر دیا تھا ۔
تازہ ترین