• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اور پولیس کے مابین اعتماد سازی ناگزیر ہے:آرپی اوملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ معاشرے میں مثالی امن و امان کے قیام کیلئے عوام اور پولیس کے مابین موثر رابطہ اور اعتماد سازی ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے پولیس کی عوامی رابطہ مھم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد پولیس انفارمیشن سسٹم کا حصہ بن سکے۔آر پی او نے کہا کہ پولیس سروس جوائن کرنے والے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ محکمے کے حوالے سے عوامی تاثر مثبت کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔آر پی او وسیم احمد خان نے اس موقع پر اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن سمیت مخلتف کورسز کے امتحانی عمل کا معائنہ کیا اور پریڈ کی انسپکشن بھی کی۔ بعد ازاں آر پی او نے بطور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج مخلتف شعبوں کی انسپکشن بھی کی اور جوانوں کی تربیت کے مراحل کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین