• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امریکی حکام کی جانب سے مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک برتنے پرامریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز  پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام پر انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت نے مہوش کے ٹوئٹ کا نوٹس لے لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے امریکی حکام کے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات کی وجہ سے ہی ہم آج اس مقام تک آن پہنچے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب خیالات کو بدلنا ہوگا، لوگوں کو آپس میں مذہب، پس منظر اور ان کے ظاہری حلیے سے قطع نظر ایک دوسرے سے رواداری اختیار کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ’لوگوں کا ٹیلنٹ دیکھیں، جسمانی صفات نہیں‘ ، مہوش حیات

واضح رہے کہ امریکی محکمہ نقل و حمل کی جانب سے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 3 مسلمانوں سے امتیازی سلوک ، ڈیلٹا ایئر پر جرمانہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتار کر متعصبانہ رویہ اپنانے اور امتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔

تازہ ترین