• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز کیلئے مثبت پیش رفت

پاک۔جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز کیلئے مثبت پیش رفت


پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے حوالے مثبت پیش رفت جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کا یقین ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں تیزی سے مکمل بحالی کی جانب گامزن ہیں، غیر ملکی ٹیموں کی ایک کے بعد ایک آمد شروع ہوگئی، اس فہرست میں تازہ اضافہ ممکنہ طور پر جنوبی افریقا کی ٹیم ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، سیکیورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے لیے تاریخ اور وینیو کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز مارچ کے آخری ہفتے میں ایک ہی شہر میں کروانے کی تجویز ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت میں سیریز کھیلنے کے بعد چار روز دبئی میں قیام کرے گی اور پھر اُس کے دورہ  پاکستان کے امکانات ہیں۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز 25 سے 29 مارچ کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین