• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے بانی رہنما خان عبد الغفار خان , ولی خان کی برسی کی تقریب

اے این پی کے بانی رہنما خان عبد الغفار خان اور ولی خان کی برسی کی تقریب


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بانی رہنما خان عبد الغفار خان اور ان کے صاحبزادے ولی خان کی برسی کی تقریب میں سیاسی حلقوں، صحافیوں اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی گئی اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ باچا خان اور عبدالولی خان نے ون یونٹ کے خلاف مزاحمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم تشدد کا پیغام ان دونوں شخصیات کا نمایاں ترین پہلو تھا۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کا کہنا تھا خان عبدالغفار خان اور ولی خان سے متعلق بہت سے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، باچا خان کو پاکستان مخالف قرار دینا تاریخی غلطی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ولی خان نے پاکستان کو تقیسم سے روکنے اور مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاچا خان بابا کے نظریاتی وارثین نے پاک فوج کے ساتھ سینے میں گولیاں کھائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میاں افتخار حسین اور زاہد خان نے کہا کہ باچا خان بابا سوشل ریفارمر تھے، ہم باچا خان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے کے امین ہیں۔

اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کریں۔

مقررین کا کہنا تھا باچا خان نے اپنے علاقے میں آزاد اسلامی مدرسہ کے نام سے 130 اسکول کھول کر فکری تربیت کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں خدائی خدمت گار تحریک کے لیے ایک لاکھ رضاکاروں کی فورس تیار ہوئی۔

تازہ ترین